سکھر(بیورو رپورٹ. سید ۔نصیر حسین زیدی) پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر نعیم بدر رفیق
سکھر(بیورو رپورٹ. سید ۔نصیر حسین زیدی) پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر نعیم بدر رفیق قریشی، جنرل سیکریٹری خواجہ فاروق، نائب صدر ندیم بدر رفیق قریشی اور دیگر مسلم لیگی عہدے داران و کارکنان میں جیسے ہی پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر احمد میمن کی اہلیہ محترمہ کی وفات کی خبر پہنچی ان میں دکھ اور افسوس کی فضاء پھیل گئی اور مسلم لیگی حلقوں میں ماحول سوگوار ہو گیا،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کے صدر اور معروف سماجی اور بزنس رہنما نعیم بدر رفیق قریشی نے اس خبر پر انتہائی غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل عزیز رہنما بشیر احمد میمن کی زوجہ محترمہ اس دار فانی سے رخصت ہو گئی ہیں، مجھ سمیت تمام مسلم لیگی اس غم اور دکھ میں بشیر احمد میمن کے ساتھ ہیں،ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور رب کائنات بشیر احمد میمن اور تمام سوگوار اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین