October 28, 2026

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم۔

20240916_065654

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم۔

وزیر اعلی کے عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری۔

ضلع چارسدہ کے عوام کے لئے اچھی خبر ۔

وزیر اعلی کی ہدایت پر عوام کی سہولت چارسدہ پولیس کا اہم اقدام۔

چارسدہ میں پولیس سہولت مرکز کا قیام، مرکز کا آج باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔

پولیس سہولت مرکز میں متعدد عوامی خدمات کی ایک ہی چھت تلے فراہمی یقینی ہوگی۔

اس کے علاوہ مرکز میں روزمرہ زندگی سے جڑے عوامی مسائل بھی ایک ہی چھت تلے حل کئے جائیں گے۔

مرکز میں پولیس کیریکٹر سرٹیفیکیٹس، سکیورٹی کلئیرنس سرٹیفیکیشن، شناختی کارڈ کی تصدیق، چوری شدہ گاڑی کی تصدیق اور دیگر عوامی خدمات ہمہ وقت دستیاب ہونگی۔

مرکز میں چوری کی رپورٹ، گمشدہ اشیاء کی رپورٹ، گمشدہ افراد کی رپورٹ، بھتہ خوری کی رپورٹ وغیرہ ایک چھت تلے درج کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پولیس سہولت مرکز میں کرایہ داری معاہدہ فارم اور کرایہ داری سے متعلق دیگر معلومات بھی دستیاب ہونگی۔

چارسدہ میں پولیس سہولت مرکز کا قیام عوامی کی سہولت کے لئے ایک اہم اقدام ہے، وزیر اعلی کے پی

اس طرح کے مراکز دیگر تمام اضلاع میں بھی قائم کئے جائیں گے، علی امین گنڈاپور

عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی موجود صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، وزیر اعلی

صوبائی حکومت اپنے عوامی ایجنڈے کے تحت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، علی امین گنڈاپور

عوام ہمارے لئے سب سے مقدم اور عوام ہماری توجہ کا مرکز ہیں، وزیر اعلی

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت لوگوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں، علی امین گنڈاپور

گورننس کو بہتر بنا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اقدامات کا تسلسل جاری رہے گا، وزیر اعلی