November 17, 2026

عثمان انور کےدور میں دیگر افسران ترقیاں کرتے رہے کھرل صاحب انسپکٹر سے سب انسپکٹر بن گئے

FB_IMG_1770382272179

عثمان انور کےدور میں دیگر افسران ترقیاں کرتے رہے کھرل صاحب انسپکٹر سے سب انسپکٹر بن گئے ۔۔۔ آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی تھانیدار کو ڈانٹ پلانے کی اصل کہانی سامنے آگئی ۔۔۔ عاطف کھرل نامی سب انسپکٹر کے پاس کئی روز قبل لالیاں کی ایک خاتون سابقہ شوہر کے خلاف شکایت لے کر آئی ، خاتون کا سابقہ شوہر اسکے آٹھ لاکھ روپے کھا چکا تھا اور دینے سے انکاری تھا ، سب انسپکٹر کھرل صاحب نے خاتون کی داد رسی کی بجائے اس پر بری نظر رکھنا شروع کردی اور آئے روز بلاوجہ تھانے بلانے لگا ، خاتون تنگ آکر آر پی او کی کھلی کچہری میں پہنچ گئی ، سہیل اختر سکھیرا کے سامنے معاملہ آیا تو انہوں نے تھانیدار کو نوکری سے معطل کرنے کو کہا جس پر تھانیدار نے کہا : او سر جی میری بات سنیں ۔۔۔۔ اس پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا غصے میں آگئے ، اور سب انسپکٹر صاحب کو ڈانٹ پلا دی ، یاد رہے کہ کھرل صاحب پہلے انسپکٹر تھے مگر مختلف شکایات پر انکی تنزلی ہوئی اور افسران بالا نے انہیں تنزلی دے کر سب انسپکٹر بنا دیا تھا اب امید ہے کہ اگر یہ بحال ہوئے تو اے ایس آئی بنا دیے جائیں گے ۔۔۔۔۔