November 17, 2026

لاہور کے ڈان چوہدری عبدالقیوم عرف قوما قصائی کا ایک یادگار واقعہ : ریٹائرڈ پولیس افسر کی زبانی

FB_IMG_1770382626022

لاہور کے ڈان چوہدری عبدالقیوم عرف قوما قصائی کا ایک یادگار واقعہ : ریٹائرڈ پولیس افسر کی زبانی : جب رحیم یار خان پولیس قوما قصائی کو گرفتار کرنے لاہور پہنچی ، یہاں انکے ساتھ کیا ہوا ؟؟1989 کا واقعہ ہے رحیم یارخان کے دور دراز علاقوں میں ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ ٹیلیفون کی کاپر وائر چوری ہونے لگی ، جب چوری کی یہ وارداتیں بڑھ گئیں تو پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اوپر سے سخت حکم آیا تو مقامی پولیس چوروں کے پیچھے پڑ گئی آخر ایک رات کھیتوں میں چھپے پولیس اہلکاروں نے تار چوروں کو پکڑ لیا ، انہیں تھانے لاکر پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ یہاں سے تار چوری کرکے لاہور بادامی باغ میں قوما قصائی کی فونڈری پر فروخت کرتے ہیں ، مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے اعلیٰ حکام نے پولیس کو ٹاسک دیا کہ نہ صرف لاہور جاکر قوما قصائی کو گرفتار کرکے رحیم یار خان لایا جائے بلکہ چوری شدہ مال بھی ریکور کیا جائے ، اس وقت کے ایس ایچ او عزیز اللہ خان اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور گئے اور ریلوے سٹیشن کے قریب سٹی ہوٹل میں قیام پذیر ہوئے اگلی صبح یہ لاہور پولیس کے بڑے دفاتر میں گئے تاکہ قوما قصائی کی گرفتاری کے لیے مدد حاصل کریں مگر بڑے اور مشہور افسران نے عزیز اللہ خان کے منہ سے قوما قصائی کا نام سن کر مذاق اڑایا اور کہا : بیٹا جی یہ آپ کے بس کی بات نہیں ، قوما قصائی تمہارے لیول کی گیم نہیں ۔۔۔۔ مایوس ہو کر عزیزاللہ خان واپس ہوٹل آگئے انہیں پتہ چلا کہ چوہدری عبدالقیوم عرف قوما قصائی لاہور کا ڈان ہے ، پورے لاہور میں اس کا راج ہے ، بڑے بڑے سرکاری افسران کے گھر آئے روز اسکے کھانے اور تحفے جاتے ہیں ، وہ دشمن دار بندہ ہے ہر وقت درجنوں گارڈز کے نرغے میں رہتا ہے اسے پکڑنا تو دور کی بات اسے ملنا بھی آسان نہیں ، ایس ایچ او عزیز اللہ خان نے اگلی صبح واپسی کا ارادہ کر لیا مگر صبح 8 بجے کچھ لوگ مختلف کھانوں کی ڈشز پکڑے ہوٹل پہنچے اور ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا ، پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ چوہدری عبدالقیوم نے آپ کے لیے ناشتہ بھیجا ہے اور وہ دوپہر کا کھانا آپ کے ساتھ کھانا چاہتے ہیں لہذا آپ 12 بجے انکے ڈیرے پر آجائیں ۔۔چوہدری عبدالقیوم کا بھیجا ہوا ناشتہ کرکے پولیس افسر نے اپنی ٹیم سے مشورہ کیا ، انکا خیال تھا کہ قوما قصائی کے ڈیرے پر جانا خطرے سے خالی نہیں مگر عزیز اللہ خان نے وہاں جانے کا فیصلہ کر لیا ، اپنےد و ساتھیوں کے ہمراہ یہ چوہدری عبدالقیوم کے ڈیرے پر پہنچے تو اس نے دروازے پر آکر پولیس افسران کا استقبال کیا اور خوب خاطر مدارت کی ، پھر قوما قصائی نے مدعے کی بات کی ، آپ مجھے کیوں پکڑنے آئے ہیں ، عزیز اللہ خان نے اسے بتایا کہ کچھ چور پکڑے گئے ہیں انہوں نے چوری کی تار آپ کی فونڈری میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے اور بل اور رسیدیں بھی موجود ہیں جو ان چوروں سے برآمد ہوئی ہیں ، چوہدری عبدالقیوم نے قسم کھا کر کہا : میں بدمعاش ضرور ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم اگر میری فونڈری والوں نے ایسا کوئی مال خریدا یا خریدتے ہیں ۔۔ میری عزت کا سوال ہے آپ مہربانی کریں ، یہ کہہ کر قوما قصائی نے لگ بھگ 1 لاکھ روپے پولیس افسر کو تھما دیے کہ ان کی برآمدگی ڈالیں یا کچھ اور کریں ، مجھے معافی دیں میرا اس چوری یا چوری کے مال کی خرید میں دانستہ طور پر کوئی کردار نہیں ۔۔۔۔ عزیز اللہ خان کے مطابق انہوں نے اسی کو غنیمت جانا اور رقم لے کر واپس رحیم یار خان آگئے ، کیونکہ انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ ایک تو وہ قوما قصائی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور دوسری بات یہ کہ قوما قصائی اس واردات میں اتنا ملوث نہیں تھا اور یہ اسکے فونڈری والے کارندوں کی کارستانی تھی ۔۔۔۔