سکھر ( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے صدر حاجی محمد یاسین سعیدی نے کہا ہے کہ آج خلیفہ سوئم حضرت سیدنا عثمان غنی ذوالنورین ؓ کا یوم شہادت دینی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ مساجد و مدارس میں اس حوالے سے خصوصی اجتماعات ، سیمینارز اور مذاکرے منعقد ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا عثمان غنی ؓ کو بہترین اوصاف حمیدہ اور اعلیٰ اخلاق سے نوازا تھا آپ ؓ سیرت و کردار کے اعتبار سے مثالی شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی ؓ کی عظیم المرتبت شخصیت جامع القرآن ہونے کے ساتھ ساتھ کامل الحیاءوالایمان بھی ہے آپ کی ایک ممتاز و منفرد صفت حیا ہے اس صفت کی تصدیق زبان نبوی ﷺ سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ جامع الصفات ہونے کے حوالے سے اپنی مثال آپ تھے انہوں نے کہا کہ آپ ؓ کے اندر خیر کثیر اور زاہد و تقویٰ کی وہ مثالیں موجود تھیں جو رسول اکرم ﷺ کی سیرت مبارکہ کی عکاسی کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ اور خلفائے راشدین کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کےلئے مشعل راہ ہے امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت حضرت عثمان غنی ؓ اور خلفائے راشدین کے طرز حکمرانی کو اختیار کرکے مسلمانان عالم کی عظمت رفتہ کو بلند و بحال کرسکتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]