خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نوہرہ پاکستان کے زیر اہتمام 5ویں سالانہ ہریانوی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں خوشاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے مندوبین نے شرکت کی۔ شرکاءے کانفرنس نے ہریانوی زبان ادب،تہذیب و ثقافت پر اظہار خیال ہریانوی زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے رانا تصویراحمد کی کاوشوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔ اولیاء کی سرزمین پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نوہرہ پاکستان رانا تصویر احمد نے کہا کہ ہریانوی زبان ادب،تہذیب و ثقافت رکھتی ہے۔ پاکستان میں زبان کی بنیاد پرتہذیب و ثقافت پر کام کرنے والی تنظیمیں محترم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بھی ہریانوی زبان، ثقافت اور تہذیب سے لوگوں کو روشناس کرانا ہے اور اس کی ترویج و اشاعت سے اسے محفوظ بنا نا ہے ۔ ہریانوی زبان تاریخی اور برصغیر پاک و ہند کی قدیم زبان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اس کانفرنس میں ہریانوی زبان کے فروغ کا روڈ میپ دے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ہریانوی زبان میں کتب کی اشاعت،یونیورسٹی سطح پر بطور نصاب شامل کرانے کی کوششوں کا آغاز کیا جائے گا۔ پاکستان کے کونے کونے میں ہریانوی زبان بولنے والے موجود ہیں ان تک اور دیگر پاکستانیوں تک اپنا پیغام اسی طرح پہنچائیں گے۔ آرگنائزر نوہرہ رانا اکبر چوہان ،چیف آرگنائزر رانا جمشید،رانا محمد اسلم اور راؤ بشیر نے کہا کہ نوہرہ پاکستان کی ہریانوی زبان، ادب ،تہذیب اور ثقافت کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اس کے زیر سایہ ہریانوی زبان سے تعلق رکھنے والوں اور اپنے اپنے شعبوں میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والوں کو یکجا کیا اور ہریانوی زبان کے فروغ ،تمدن، ترویج و اشاعت پر کام کیا اور اپنی الگ پہچان بنائی جاءے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس حوالہ سے مزید کام کی گنجائش موجود ہے جس کے لیے ہمیں مل جل کر آگے بڑھنا ہو گا۔ اس موقع پر خوشاب سے تعلق رکھنے والے راو امید علی جبکہ دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اکرم راؤ،رانا علی عمران،رانا انور علی،ملک حاجی عبدالستار،رانا محمد آفتاب،رانا محمد اسلم،راؤ نسیم،راؤ عمر حیات،محمد فہیم مغل،رانا شوکت چوہان،رانا اورنگزیب،راؤ فرمان،رانا محمد اشرف،راؤ یاسر،راؤ وقار شاکر،رانا مختار،رانا اورنگزیب اور رانا انور علی نے بھی خطاب کیا اور ہریانوی زبان کی ترویج و اشاعت کے حوالہ سے تجاویز دیں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]