سکھر ( یورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ کریانہ پنسار اینڈ ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن سکھر کے انتخابات میں صدر نعیم بدر قریشی کے پورے پینل کی شاندار کامیابی کریانہ پنسار اینڈ ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کے اتحاد و اتفاق اور آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی تاجر دوست پالیسیوں کا واضح ثمر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پورے پینل کی کامیابی پر بازار پہنچ کر پورے پینل کے نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے مٹھائی کھلائی اور دلی مبارکباد پیش کی دعاﺅں اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر افضل پالنپوری، ذاکر بندھانی، عمار فاروقی، سید شوکت شاہ، انس قریشی، صادق کلوڑ، جنید شیخ، شبیر میمن، مہتاب شمسی ، محمد علی میمن، عرفان قریشی، لالہ عامر فاضلانی اور دیگر تاجر رہنماﺅں سمیت بازار کے ممبران بھی موجود تھے۔ حاجی محمد ہارون میمن کا کہنا تھا کہ جس طرح نعیم بدر قریشی کے والد مرحوم بدر رفیق قریشی نے آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے جنرل سیکریٹری ہونے کی حیثیت سے تاجروں کی خدمت کی اسی جذبے کے تحت نعیم بدر بھی خدمات انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تمام تاجر تنظیموں کے اتحاد یکجہتی، اتفاق اور رواداری کو پروان چڑھایا اور تاجروں کے مسائل آگے بڑھ کر حل کرائے ہیں اور آئندہ بھی کراتے رہیں گے تاجر تنظیموں میں انتخابات کا عمل خوش آئند اور حوصلہ افزاءہے تاجروں کے اتحاد کی تاجروں کی کامیابی کا مظہر ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اتحاد و اتفاق میں برکتیں عطا فرمائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]