*صدر اور وزیراعظم کی امام بارگاہ دھماکے کی مذمت، زخمیوں کو طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت*
*صدر اور وزیراعظم کی امام بارگاہ دھماکے کی مذمت، زخمیوں کو طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت*
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترلائی میں امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت میں دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور صبرِ جمیل کی دعا کی۔
صدرِ مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے، قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذمہ داران کو تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے، ملک میں شر پسندی اور بدامنی پھیلانے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔