November 17, 2026

ایف آئی اے ملتان زون کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Screenshot_2026-02-04_184427

ایف آئی اے ملتان زون کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ڈیرہ غازی خان کی بڑی کارروائیاں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

گرفتار ملزمان میں شہزاد اسلم، صابر حسین، محمد کامران حسنین گل اور تنصیر عباس شامل ملزمان کو لیہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیر قانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے

ملزمان کو کمیشن وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ملزمان سے متعدد شناختی کارڈز، رجسٹرز، موبائل فونز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد برآمد کیا گیا

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے
گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے

ترجمان ایف آئی اے