November 17, 2026

معمر قذافی کی دو بیویوں سے آٹھ اولادیں پیدا ہوئیں۔ جن میں سات بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔

IMG-20260206-WA0238

معمر قذافی کی دو بیویوں سے آٹھ اولادیں پیدا ہوئیں۔ جن میں سات بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔
ان کی پہلی اہلیہ فتحیہ خالد تھیں۔ جن کے بطن سے محمد پیدا ہوئے یہ قذافی کے سب سے بڑے بیٹے ہیں اور اب تک بقید حیات ہیں ۔
فتحیہ کو اقتدار میں آنے سے قبل قذافی نے طلاق دی جس کے بعد البیضاء کے مشہور قبائل سے تعلق رکھنے والی صفیہ فرکاش سے قذافی نے شادی کی ۔
صفیہ فرکاش سے معمر قذافی کے چھ بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئی ۔ جو بالترتیب سیف الاسلام قذافی ، الساعدی، المعتصم باللہ ، سیف العرب ، ہانیپال، خمیس اور عائشہ قذافی ہیں۔
2011ء میں عرب اسپرنگ نامی تباہ کن تحریک تیونس سے لیبیا منتقل ہوئی تو بغاوت میں نیٹو نے لیبیا میں داخل ہوکر نو فلائی زون قائم کردیا اور نیٹو کے طیاروں نے قذافی کے محلات پر بمباری شروع کی۔
جس کے نتیجے میں پہلے طرابلس کے نواح میں قذافی کے گھر پر بمباری میں قذافی کےسب سے چھوٹے بیٹے سیف العرب شہید ہوئے ۔
دوسرے حملے میں بنی ولید میں خمیس قذافی شہید ہوئے ۔ سرت میں معمر قذافی کے کانوائے کو نیٹو نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قذافی اور ان کے بیٹے المعتصم باللہ نے ایک جگہ پناہ لی لیکن باغیوں نے پکڑ کر انہیں گولی ماری کر شہید کردیا۔
الساعدی زمینی راستے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ نائیجر پہنچے اور وہاں پناہ لی لیکن نائیجر کے حکام نے انہیں لیبیا کے حوالے کردیا اور وہ اب تک جیل میں ہیں۔
قذافی کے بیٹے محمد اور ہانیپال ،اہلیہ صفیہ فرکاش اور بیٹی عائشہ قذافی ملک سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پہلے یہ لوگ زمینی راستے ہمسایہ ملک الجزائر گئے۔
ہانیپال اپنی لبنانی بیوی کے ساتھ شام چلے گئے جنہیں وہاں سے دھوکے سے لبنان بلاکر گرفتار کروالیا گیا اور رواں برس تک وہ لبنان میں جیل میں رہے۔
قذافی کی اہلیہ ،بیٹی اور دو بیٹے سلطنت عمان گئے اور وہاں پناہ لی اور کہا جاتا ہے کہ آج تک عمان میں ہیں۔