و ہا ڑ ی میلسی(بیو رو چیف )[ غیر قانونی ہسپتال کے خلاف ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کارروائی کا حکم جاری کر
و ہا ڑ ی میلسی(بیو رو چیف )[ غیر قانونی ہسپتال کے خلاف ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کارروائی کا حکم جاری کر دیا، جس پر سی ای او ہیلتھ وہاڑی نے ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ میلسی کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈی ایچ او میلسی نے میلسی اور اس کے نواحی علاقوں میں اتائیت کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ چھاپے مارے۔کارروائی کے دوران دو غیر قانونی ہسپتالوں اور ایک میڈیکل اسٹور کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ میلسی ڈاکٹر ناصر عثمانی نے اڈہ چکلیار پر چھاپہ مارا، جہاں محکمہ صحت کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زبیر میڈیکل اسٹور کو سیل کر دیا گیا۔اسی طرح چک نمبر 186 ڈبلیو بی میں قائم یعقوب ہسپتال اور گڑھا موڑ پر نجمہ ہسپتال کو بھی غیر قانونی طور پر چلانے پر سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ناصر عثمانی کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔