و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف جسٹس امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 235سردار محمد عمران خان
و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف جسٹس امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 235سردار محمد عمران خان کھچی نے کہا ہے کی جب تک کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت حاصل نہیں ہو جاتا، پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر کسی ایک خطے کا نہیں بلکہ عالمی ضمیر، انسانی حقوق اور انصاف کے اصولوں کا کڑا امتحان ہے۔ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی جائز جدوجہدِ آزادی کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں، ثابت قدمی اور عزمِ صمیم اس حقیقت کا اعلان ہیں کہ ظلم، جبر اور استبداد زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتے، اور وہ دن ضرور طلوع ہوگا جب کشمیر آزادی کی روشن صبح سے ہمکنار ہوگا ۔۔۔