November 17, 2026

*پراٸس کنٹرول کمیٹیاں ناکام* *شہریوں کی دہاٸیںاں*

IMG-20260206-WA0237

*پراٸس کنٹرول کمیٹیاں ناکام*
*شہریوں کی دہاٸیںاں*

میلسی (محمد مختار سولگی )ملک بھر میں مہنگاٸ عروج پر ہے۔ پراٸس کنٹرول کمیٹیوں کی ناکامی اورکمر توڑ مہنگاٸ نے غریب شہریںوں کو دہاٸیاں دینے اور بھوکوں مرنے پر مجبور کردیاہے۔
مخصوص مافیا غریب شہریوں کو ختم کرنے صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہے۔ مہنگاٸ کو کنٹرول کرنے والی کمیٹیوں کے غیر فعال ہونے،متعلقہ اداروں کے ذمہداران کی غفلت، لاپرواٸ اور اپنی تجوریوں کو بھرنے کی ہَوَس نے شہریوں کو زندہ درگور ہونے پر مجبور کردیا ہے۔مقامی سطح پر پرٸس کنٹرول کمیٹیوں کے ذمہداران کی اپنے فراٸیض سے روگردانی کے سبب مارکیٹوں میں بڑے جانور کا گوشت جسکا سرکاری مقرر کردہ ریٹ 700روپے فی کلو صاف گوشت ہے لیکن مارکیٹ میں 1000روپے فی کلو گرام سے کم نہیں ملتا اور گوشت تولنے کے بعد صفاٸ کی جاتی ہے یعنی 1300روپے فی کلو سے بھی زیادہ میں اور وہ بھی متعلقہ اداروں کی غفلت لاپرواٸ کے سبب اکثر لاغر اور بیمار جانوروں کا۔ (پچھلے دو ہفتوں میں سپیشل محکموں کی ایسی کارواٸی میں وہاڑی اور ٹبہ سلطان پور میں دو کارواٸیوں میں ٓ منوں بیمار اور لاغر جانوروں کا مضر صحت گوشت برأمد ہوا ہے)چھوٹا گوشت 2000روپے کلو جس میں چھیچھڑے اور چربی شامل ہوتی ہے۔ صفاٸ کے بعد 3000روپے فی کلو سے بھی زیادہ میں پڑتا ہے۔ مناسب دیکھ بھال اور متعلقہ اداروں کے افسران کی ملی بھگت اور لاپرواٸی کے سبب کپڑے،جوتے،سمیت ضروریاتٍ زندگی کا تمام اہم سامان مسلسل روزانہ کی بنیاد پر مہنگا ہورہا ہے اور کسی شہری کو یہ بھی نہیں معلوم کے ان اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنیوالا محکمٸہ کون سا ہے اور اسکا متعلقہ افسر کون ہے۔یا کوٸی ایسا محکمٸہ یا افسر ہے بھی کہ نہیں۔
۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پراٸس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیاجاٸے اور سرکاری مقررہ ریٹ سے زاٸید ریٹ پر گوشت، سبزیاں، پھل بیچنے والوں/زاٸید نرخوں پر فروخت کرنے میں ساتھ دینے والے/غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارواٸ کی جاۓ۔ اور کپڑے،جوتے و دیگر ضروریاتٍ زندگی کی اہم اشیاء کی قیمتیں اور معیار کنٹرول کرنیوالے محکمے اور انکے متعلقہ افسران کی لسٹیں عام دکانوں یا مارکیٹوں میں لگاٸی جاٸیں تاکہ عوام انہیں لوٹنےوالوں کے کرتوتوں سے أگاہ کرسکیں۔اور متعلقہ افسران کو عوام کو لوٹنے اور غیر معیاری سامان ضروریات فراہم کرنیوالوں کے خلاف کارواٸی کا حکم دیاجاٸے۔مزید ایسے افسران کی کارکردگی چیک کرنیکا اہتمام کیا جاٸے۔