November 17, 2026

و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف )میلسی میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ

IMG-20260206-WA0235

و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف )میلسی میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ، نامعلوم ملزم نے دودھ دہی فروش پر تیزاب پھینک کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق میلسی میں پنجاب کالج پل ڈھمکی کے سامنے واقع دودھ دہی کی دکان پر نامعلوم شخص نے اچانک تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔تیزاب حملے کے نتیجے میں دکاندار محمد کاشف شدید زخمی ہو گیا، جسے ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کر دیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔