و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف ) چوہدری آدرش جٹ، میڈیا فوکل پرسن میپکو ڈویژن
و ہا ڑ ی میلسی (بیو رو چیف )
چوہدری آدرش جٹ، میڈیا فوکل پرسن میپکو ڈویژن میلسی اور ان کے ساتھ چوہدری محمد بلال اونر لاثانی سوئٹس اینڈ نمائندہ اوصاف نیوز نے شیخ یاسین کو شفٹ انچارج ٹریفک وارڈن تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ یاسین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خوبصورت گلدستہ پیش کر کے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔اپنے تہنیتی پیغام میں چوہدری آدرش جٹ نے کہا کہ شیخ یاسین کی تقرری ان کی محنت، قابلیت اور فرض شناسی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیتے ہوئے ٹریفک نظام کی بہتری اور شہریوں کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے شیخ یاسین کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی۔