November 17, 2026

ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر مقامی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام اظہارِ یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس

Screenshot_2026-02-04_184427

ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر مقامی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام اظہارِ یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر نے کی،ریلی میں ڈی ایس پی غازی اقبال اور دیگر سرکاری افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ آخر میں کشمیری عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ہارون آباد میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر نے کی جبکہ ڈی ایس پی غازی اقبال اور دیگر سرکاری افسران۔جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد کے ممبران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ریلی میں شہریوں، نوجوانوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر ڈی ایس پی غازی اقبال سیکرٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق چغتائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے،پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور آخر میں فرینڈ میڈیا پریس کلب رجسٹرڈ کے چیف پیٹرن ملک محمد افضل انجم نے مظلوم کشمیری عوام کی آزادی، سلامتی اور کامیابی کے لیے کی خصوصی دعا بھی کروائی۔