November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) 5 فروری یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع نائب صدر جے آئی یوتھ

Screenshot_2026-02-04_184427

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) 5 فروری یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی بالکل برحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں جو عالمی ضمیر کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و جبر کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام ہر حال میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان ذندہ باد پاک فوج زندہ باد۔