November 17, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ نے

Screenshot_2026-02-04_184427

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے خلاف جاری بھارتی جبر، استبداد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا بنیادی مقصد مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے عالمی برادری کو مؤثر انداز میں آگاہ کرنا ہے۔ پاکستانی قوم ماضی میں بھی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی تھی، آج بھی ان کے شانہ بشانہ ہے اور آئندہ بھی ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے پُرامید انداز میں کہا کہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا اور کشمیری عوام کی طویل جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظمؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور شہ رگ کو کبھی جسم سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی کشمیری عوام کے سفیر ہیں اور ان کی جدوجہدِ آزادی میں برابر کے شریک ہیں۔ ۔