October 29, 2026

تلہ گنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) نائب صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ، ممتاز قلمکارہ ،ادیبہ اور مصنفہ،فخر تلہ گنگ نمرہ ملک کو اردو ادب اطفال

IMG-20260206-WA0210

تلہ گنگ (راجہ نورالہی عاطف سے) نائب صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ، ممتاز قلمکارہ ،ادیبہ اور مصنفہ،فخر تلہ گنگ نمرہ ملک کو اردو ادب اطفال کے فروغ اور ترویج کے لیے بہترین کارکردگی پر چلڈرن لٹریری ایوارڈ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دو روزہ تقریبات چلڈرن لٹریری ایوارڈ 2026ء
مورخہ 7 اور 8 فروری
کو انٹرنیشنل بک فئیر، ایکسپو سینٹر، جوہر ٹاؤن، لاہور میں منعقد کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ نمرہ ملک طویل عرصہ سے علم و ادب کی ترویج کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔ اللہ تعالی ا نے آپ کو اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے ۔ آپ علمی اور ادبی حلقوں میں نہایت مقبول ہیں اور عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں ۔ محترمہ نمرہ ملک کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی فعالیت سمیت علم و ادب کی ترویج کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا ۔