ساجد حسین طوری کی پیپلزپارٹی خواتین ونگ صدر فریال تالپور سے ملاقات۔
ساجد حسین طوری کی پیپلزپارٹی خواتین ونگ صدر فریال تالپور سے ملاقات۔
ملاقات میں کے پی خصوصا ضلع کرم کو درپیش مسائل و مشکلات اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کرم(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ صدر محترمہ فریال تالپور صاحبہ سے ملاقات ، ملاقات میں خیبر پختونخوا خصوصاً ضلع کرم کو درپیش سنگین مسائل، عوامی مشکلات اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ساجد حسین طوری نے ضلع کرم اور برفانی خیبر پختونخوا کے عوام کے تمام اہم مسائل کھل کر محترمہ فریال تالپور کے سامنے رکھے۔ محترمہ فریال تالپور نے مسائل کو نہایت توجہ سے سنا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ بہت جلد ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ملاقات عوامی مسائل کے حل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عوام دوست وژن کی ایک واضح مثال ہے، جس میں محروم علاقوں کے عوام کی آواز قیادت تک پہنچائی جا رہی ہے-