October 28, 2026

محمد عثمان محسود سے پولو ایسوسی ایشن چترال اور گلگت بلتستان کے نمائندوں کی ملاقات۔

IMG-20260206-WA0165

محمد عثمان محسود سے پولو ایسوسی ایشن چترال اور گلگت بلتستان کے نمائندوں کی ملاقات۔

اس سال شندور پولو فیسٹیول کو مزید بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی محمد عثمان محسود نے کہا ہے کہ اس سال شندور پولو فیسٹیول کو مزید بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا۔ دونوں صوبے ملک کر اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندرالملک اور گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ہاشر اقبال سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورازم محمد علی سید اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایونٹس صنم بشیر بھی ہمراہ موجود تھیں۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی دونوں صوبوں کی مشاورت سے شندور پولو فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائیگا۔ ہماری کوشش ہے کہ پہلے سے بہتر انتظامات کئے جائیں تاکہ سیاحوں سمیت ایونٹ میں شریک تمام افراد مستفید ہو سکیں۔