سفارتخانہ پاکستان جبوتی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سفارتخانہ پاکستان جبوتی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
منعقدہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی حکام اور دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔
جبوتی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سفارتخانہ پاکستان جبوتی میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔جبوتی میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی حکام اور دوستوں نے تقریب میں شرکت کی اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے منصفانہ اور قانونی کاز کی حمایت کا اظہار کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ پاکستان کے خصوصی پیغامات بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے لوگوں کی حمایت میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے پڑھ کر سنائے ۔سفیر اقصیٰ نواز نے اس موقع پر صدر مملکت کا پیغام پڑھ کر سنایا اور اپنے ریمارکس میں کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت اور جبر سے آزادی کے لیے سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے دنیا کی نام نہاد “سب سے بڑی جمہوریت” میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے معصوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بنیادی آزادیوں کو دبانے، کشمیری رہنماؤں کی غیر قانونی نظربندی کے ساتھ ساتھ خواتین، بچوں اور صحافیوں کے قتل کا ذکر کیا۔ سفیر نے یہ بھی نشاندہی کی کہ IIOJK میں 5 اگست 2019 کو ہندوستان کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، UNSC کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ IIOJK کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود قدیم ترین تنازع کو حل کرے۔تقریب میں کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد اور بھارتی مظالم کی عکاسی کرنے والی خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ سفارت خانے نے تمام حاضرین کا ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور جبوتی میں مقیم پاکستانیوں کے درمیان ثقافتی اور مذہبی اقدار کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔