نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کے احکامات پر ضلع بھر میں جاری کریک
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کے احکامات پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 07 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی ملزم نعمان ولد عنایت بلوچ گرفتار، قبضے سے 210 پوریاں Z-21 گٹکا برآمد۔ مقدمہ FIR 40/2026 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ایکٹ درج۔ تھانہ ائیرپورٹ پولیس تین الگ الگ کاروائیوں میں ملزم بلال عرف طالبان راجپوت گرفتار، 05 پیکٹ سفینہ گٹکا برآمد۔ مقدمہ FIR 12/2026 دفعہ 4/8 SMPG ایکٹ 2019۔ ملزم سرفراز شاہ گرفتار، Z-21 گٹکا/سپاری/مین پوری برآمد۔ مقدمہ FIR 13/2026 دفعہ 4/8 SMPG ایکٹ 2019۔
ملزم ندیم آرائیں گرفتار، 04 پیکٹ سفینہ گٹکا برآمد۔ مقدمہ FIR 14/2026 دفعہ 4/8 SMPG ایکٹ 2019۔ تھانہ قاضی احمد پولیس کی دو مختلف کاروائیاں منشیات فروش احمد خاصخیلی گرفتار، 04 پوائنٹ شراب برآمد۔ مقدمہ FIR 53/2026 دفعہ 3/4 PEHO۔ کے تحت مقدمہ درج۔ ملزم ایوب کھوسو گرفتار، 04 پوائنٹ شراب برآمد۔ مقدمہ FIR 55/2026 دفعہ 3/4 PEHO۔ کے تحت مقدمہ درج ۔ تھانہ کڈہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ۔مقدمات 07/2026 دفعہ 457/380 PPC میں مطلوب ملزم غلام دین ولد ملوک رند گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ 13/2026 دفعہ 216-A PPC، کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔