October 28, 2026

نوابشاہ (بیوروچیف) اسسٹنٹ کمشنر دوڑنے یوم کشمیر کو مذاق بنا کے رکھ دیا۔پانچ فروری کشمیر ڈے کے

IMG-20260206-WA0153

نوابشاہ (بیوروچیف) اسسٹنٹ کمشنر دوڑنے یوم کشمیر کو مذاق بنا کے رکھ دیا۔پانچ فروری کشمیر ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں لیکن دوڑ انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر کی بہت بڑی نااہلی سامنے آئی ہے یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کی بجائے اپنی ہی افس کے چند افراد کو اکٹھا کر کے فوٹو سیشن کرنے اور ریلی نکالے بغیر ہی ضلع انتظامیہ اور دوڑ کی عوام کو ماموں بنا دیا ہے۔جبکہ دوڑ شہر کی مختلف تاجر تنظیموں اور دیگر فلاحی تنظیموں کی جانب سے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔اور کسی بھی نااہل انتظامیہ کو کشمیر کاز پر کسی صورت مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔۔۔