نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کے احکامات پر قاضی احمد پولیس
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کے احکامات پر قاضی احمد پولیس کی سنیپ چیکنگ، بغیر کاغذات کے 07 موٹر سائیکلیں اور 02 رکشے تحویل میں لے کر کارروائی ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھارکے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم کے سدِباب اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی چیکنگ کے سلسلے میں تھانہ قاضی احمد پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھا گیا۔سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے بغیر کاغذات چلنے والی 07 موٹر سائیکلیں اور 02 رکشے تحویل میں لے لیے۔ پولیس نے تمام موٹر سائیکلیں اور رکشے تھانہ قاضی احمد منتقل کر کے 550 سی آر پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔