October 28, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف کنری ایس ایچ او انسپکٹر فرحان میمن نے پولیس تھانہ

motion_photo_671851203650302766

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

کنری ایس ایچ او انسپکٹر فرحان میمن نے پولیس تھانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ تین روز قبل رات کے وقت جڑواں شہر بسٹاں بائے پاس پر واقع ہوٹل پرمبینہ طورپر مقتول امیربخش بھٹی کا قتل ہواتھا پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24گھنٹوں میں قتل کی واردات میں ملوث دوملزمان جاوید نوہانی اورسردارعرف سرداروں نوہانی کو گرفتار کرلیاہے اور انکے قبضے سے پستول اسکی گولیاں اورواردات میں استعمال ہونیوالا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا ہے انہوں نے بتایا واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے اطلاع کے مطابق مقتول نے 25سال قبل گرفتارملزمان کے قریبی رشتہ دار کو مبینہ طورپرقتل کیاتھاجسکی بنیاد پریہ واقعہ پیش آیا انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان کشیدگی برقرارہے تاہم کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی اگر کسی فریق نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تواسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔