خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال کو ڈپٹی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب تعینات کر دیا ۔ عوامی، سماجی ، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباداور نیک خواہشات کااظہار۔ دخترسرگودھا،پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال ایک منجھی ہوئی ماہرِ تعلیم ہیں اور تدریس، انتظامی امور اور تعلیمی ترقی کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
تعلیمی، سماجی اور اساتذہ تنظیموں نے پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں ضلع خوشاب کے کالجز میں تعلیمی معیار مزید بلند ہوگا اور اساتذہ و طلبہ کو ایک بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔
اہلِ ضلع خوشاب نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے تعلیمی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن سرگودھا کے سابق جنرل سیکرٹری و نائب صدر پروفیسر محمد سہیل ملک، صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان ،سئنیر صحافیوں ایم نوردین ،راجہ نورالہی عاطف ،ملک غلام جیلانی وڈھل ،ملک حاجی شوکت حیات کھارا، تصور عباس بھٹی اور دیگر نے پروفیسر ڈاکٹر ارم اقبال کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب تعیناتی کوخوش آئند اقدام قرار دیاہے۔