*میلسی میں یوم یکجہتی کشمیر،ریلی کا انعقاد* *اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے سربرایی کی*
*میلسی میں یوم یکجہتی کشمیر،ریلی کا انعقاد*
*اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے سربرایی کی*
میلسی(محمدمختارسولگی) میونسپل کمیٹی میلسی کےزیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبہ سے منایا گیا۔میونسپل کمیٹی میلسی میں منعقدہ مرکزی تقریب کے آغاز پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی محمد سعد بن خالد پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پڑھاگیا۔ پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، پرچم کشائی کےبعد شرکا نے اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں ریلی نکالی کشمیریوں کےحق اور بھارتی قبضے و مظالم کےخلاف نعرے لگائے۔شہریوں نے کشمیر اور پاکستان کے پرچم تھامے ہوئےتھے۔ ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہوکر ماڈل ریڑھی بازار میں کشمیری بھائیوں کی آزادی اور ملکی سلامتی کےلئے دعا کےبعد اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر شہریوں کےعلاوہ سرکاری افسران سول سوسائٹی مختلف این جی اوز پریس کلبز صدور سماجی شخصیات بھی موجودتھیں.