November 23, 2026

سامارو (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) سامارو میں سماجی رہنما و سوشل ورکر پرویز

IMG-20260205-WA0155

سامارو (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)
سامارو میں سماجی رہنما و سوشل ورکر پرویز خاصخیلی کی میزبانی میں سندھ اسمبلی کے سینئر اسپیشل سیکریٹری میاں حاجی محمد حسن شاہ کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں سیاسی، سماجی شخصیات، شہریوں، علاقہ مکینوں اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔
سالگرہ کی اس تقریب میں سابق صدر پریس کلب سامارو خان محمد خاصخیلی، علی حیدر خاصخیلی، میڈیا سینٹر سامارو کے صدر رضوان عطاری، نائب صدر نادر علی بروہی، جنرل سیکریٹری مہیش مالہی، بشیر شاہانی، امین بلوچ، سکندر قائمخانی، عاشق راجپوت، معروف ٹک ٹاکر ہیمرج بھيل، لجبت رميش سمیت دیگر صحافیوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے میاں حاجی محمد حسن شاہ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی دراز عمر، بہتر صحت اور روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ تقریب میں موجود سیاسی و سماجی شخصیات، شہریوں اور صحافیوں کا کہنا تھا کہ میاں حاجی محمد حسن شاہ ایک بہترین شخصیت کے مالک ہیں جو غریب اور مستحق افراد سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں اور ان کے ہر دکھ سکھ میں جائز کاموں کے لیے ہمیشہ ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔