ٹھٹہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ مکلی بائی پاس پر تیز رفتار مزدا نے ایک شخص کو کچل دیا، نوجوان جاں بحق
ٹھٹہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
مکلی بائی پاس پر تیز رفتار مزدا نے ایک شخص کو کچل دیا، نوجوان جاں بحق
مکلی بائی پاس کے قریب تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت پریم سنگھ ولد صروپو میگھواڑ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 29 سے 30 سال بتائی جاتی ہے اور وہ ڈیپلو، ضلع تھرپارکر کا رہائشی تھا۔
حادثے کے بعد مزدا ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال مکلی، ٹھٹھہ منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث مزدا کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ فرار ڈرائیور کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔