November 17, 2026

ٹھٹہ: رپوٹ عبدالعزیز شیخ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار

IMG-20260204-WA0270

ٹھٹہ:
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ ایس ایس پی ٹھٹہ کی ہدایات پر ایس ایچ او ٹھٹہ زیاد نوناری کی قیادت میں پولیس نے مؤثر اقدامات اٹھائے۔
ٹھٹہ شہر میں درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ پر سالانہ عرس گزشتہ دو روز سے جاری ہے، جس میں ٹھٹہ، کراچی، حیدرآباد، سجاول اور گردونواح کے علاقوں سے ہزاروں عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔عرس کے موقع پر بعض خدشات ظاہر کیے گئے تھے کہ کُھدڑے فقیر رقص کے ذریعے اوباش نوجوانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتے ہیں، جس سے فحاشی کو فروغ ملتا ہے۔ اسی طرح کچھ اوباش اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی آمد کا بھی اندیشہ تھا، جن میں جوا، منشیات فروشی، شراب نوشی، آئس اور فحاشی جیسی سرگرمیاں شامل تھیں۔ ان خدشات کے پیش نظر ایس ایس پی ٹھٹہ کی ہدایات پر ایس ایچ او ٹھٹہ زیاد نوناری کی قیادت میں پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے۔پولیس کی کارروائی کے دوران:درگاہ اور اس کے اطراف میں منشیات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی جوئے کو مکمل طور پر بند کروایا گیا غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے داخلے کو روکا گیا
چوری، ڈکیتی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات پر مؤثر کنٹرول حاصل کیا گیا
پولیس کی جانب سے دن رات گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ درگاہ اور میلے کے علاقے میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جس کے باعث مجموعی طور پر ماحول پُرامن ہو گیا ہے اور زائرین بلا خوف و خطر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ درگاہ پر حاضری دے رہے ہیں۔ایس ایچ او ٹھٹہ زیاد نوناری نے ایوانِ صحافت کے صدر اکبر دلواانی اور ان کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹہ اور مکلی کی تمام درگاہیں قابلِ احترام ہیں اور ان کے تقدس کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا:“عرس مبارک کے موقع پر جوا، منشیات، شراب نوشی اور فحاشی جیسی سرگرمیوں کو مکمل طور پر روکا گیا ہے۔ پولیس دن رات موجود ہے تاکہ عوام محفوظ ماحول میں درگاہ پر حاضری دے سکیں۔ ہم کسی بھی صورت میں درگاہوں کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔”انہوں نے مزید کہا کہ پولیس زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔ پولیس کی سخت نگرانی کے باعث میلے کے علاقے میں مجموعی طور پر امن اور سکون کی فضا قائم رہی۔شہریوں اور زائرین نے پولیس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عرس کے دوران ماحول گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پُرامن رہا۔