ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے رات گئے
ٹھٹھہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے رات گئے دیر سے درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح کے جاری عرس مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ اوقاف ، لوکل گورنمنٹ ، پولیس ، کیوریٹر مکلی ، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سیکورٹی ، قائم میڈیکل کیمپ ، پینے کے صاف پانی ، کنٹرول روم ، اور 1122 کی ایمبولینسز کی موجودگی سمیت دیگر تمام انتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شاکر فہیم نے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کچھ کمی پیشی نظر آنے پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے اوقاف اور دیگر متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عرس مبارک پر آنے والے زائرین کو تمام سہولیات اور ان کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے تاکہ عرس مبارک کی تقریبات پر امن اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہو سکے – اسسٹنٹ کمشنر شاکر فہیم نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے –