نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) تھانہ تعلقہ نواب شاہ پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب مقابلہ،
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) تھانہ تعلقہ نواب شاہ پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب مقابلہ، خطرناک گینگ کے دو ارکان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد تھانہ تعلقہ نواب شاہ پولیس حدود میں دورانِ گشت تھی کہ ایک مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس پارٹی نے ان کا تعاقب کیا۔ تعاقب کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمتِ عملی کے تحت جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں خطرناک گینگ کے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت جاوید عرف فقیر ليلگر اور جمالیو عرف جمالدین نہڑی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں زخمی ملزمان کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے سول ہسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے والے ایک منظم گینگ سے تعلق رکھتے ہیں، جو شہر نوابشاہ کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ شہید بینظیر آباد پولیس موٹر سائیکل گشت پر مامور اہلکاروں کی شاندار کارکردگی، ایس ایس پی کی جانب سے نقد انعام اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی موٹر سائیکل گشت پر تعینات پولیس اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی میں ملوث ایک منظم گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ جس سے جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔ موٹر سائیکل گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کی اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی جانب سے انہیں 50 ہزار روپے نقد کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔اسی طرح سول اسپتال پی ایم سی میں قائم پولیس چوکی کے انچارج اور ان کی ٹیم نے نہایت مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سول اسپتال سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے پولیس چوکی کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چوکی انچارج اور ٹیم کو 15 ہزار روپے نقد کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے کہا کہ موٹر سائیکل گشت اور پولیس چوکیوں کا کردار جرائم کے فوری سدباب اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں نہایت اہم ہے۔