November 17, 2026

چیف اکرام الدین کا سپریم کورٹ کی طرف سے انور سیف اللہ خان کی جیت پر مبارکباد۔

IMG-20260204-WA0258

چیف اکرام الدین کا سپریم کورٹ کی طرف سے انور سیف اللہ خان کی جیت پر مبارکباد۔

یاد رہے کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت انور سیف اللہ خان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے عدالت نے انکو بری کر دیا۔

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان نے اپنے دور وزارت میں مروت قوم کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے اسی عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ان پر ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اب سپریم کورٹ آف پاکستان نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں باعزت بری قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ انور سیف اللہ خان کی دیانت، نیک نیتی اور بے گناہی کا واضح ثبوت ہے اس موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے انٹرنیشنل جرنلسٹ و گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ اس تاریخی اور حق پر مبنی فیصلے پر اپنے بھائی جیسے دوست انور سیف اللہ خان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور انکو عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔