ضلع بہاولنگر نے گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک کے لیے اقدامات شروع کر دیئے تفصیلات کے مطابق
ضلع بہاولنگر نے گلابی سنڈی کے غیر موسمی تدارک کے لیے اقدامات شروع کر دیئے تفصیلات کے مطابق سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو اور ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ ڈاکٹر عامر رسول کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پیسٹ وارننگ کا عملہ کسانوں کی بروقت آگاہی کیلیے فیلڈ میں ہر اول دستے کے طور پر متحرک ہے ڈویژنل ڈائریکٹر بہاولپور سید برہان الدین نے کہا کہ کاشتکار حضرات گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے کپاس کی چھڑیوں کو الٹ پلٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تلفی کو یقینی بنائیں تاکہ کپاس کی بحالی کے ساتھ ساتھ گلابی سنڈی کا خاتمہ ہو سکے اور آنے والی اس کے حملوں سے محفوظ رہ سکے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ڈائریکٹر بہاولپور نے حکومت پنجاب کا کپاس بحالی پروگرام اور گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے منعقدہ آگاہی سیشن میں کیا ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع بہاولنگر رضوان امجد نے کہا زراعت کا عملہ کپاس کی چھڑیوں اور جننگ فیکٹریوں میں کپاس کے کچرے کی تلفی کے لیے متحرک ہے انہوں نے کہا تمام کاشتکار گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کپاس بحالی پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ گلابی سنڈی کپاس کا خطرناک کیڑا ہے اور اس کا غیر موسمی تدارک بہت ضروری ہے اس موقع پر انسپکٹر پیسٹ وارننگ مبشر اقبال اور کاشتکار حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی