November 17, 2026

محتسب اعلی رباب مہدی کی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس سید محمد عتیق شاہ سے ملاقات۔

IMG-20260204-WA0176

محتسب اعلی رباب مہدی کی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس سید محمد عتیق شاہ سے ملاقات۔

محتسب اعلی رباب مہدی اپنے ادارے میں جاری اصلاحات، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور عوام دوست اقدامات سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق محتسب اعلی رباب مہدی کی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس سید محمد عتیق شاہ سے تاریخی تعارفی ملاقات، تاریخی اور پہلی بار ہونے والی ادارہ جاتی ملاقات کے موقع پر محتسب اعلیٰ اُمبودسپرسن رباب مہدی نے پشاور ہائی کورٹ، خیبر پختونخوا کے چیف جسٹس جسٹس سید محمد عتیق شاہ سے ایک باوقار تعارفی و خیرسگالی ملاقات کی۔ یہ ملاقات صوبے کی تاریخ میں ادارہ جاتی ہم آہنگی، باہمی تعاون اور مشترکہ حکمرانی کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے مابین عوامی شکایات کے بروقت ازالے، شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، اور انصاف تک مؤثر رسائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اہم امور میں متبادل تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو فروغ دینا، احتسابی نظام کو مضبوط بنانا، شکایات کے انتظامی نظام کو بہتر بنانا اور عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد بڑھانے کے اقدامات شامل تھے۔ محتسب اعلیٰ نے اپنے ادارے میں جاری اصلاحات، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے، اور عوام دوست اقدامات سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔چیف جسٹس جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارہ جاتی ہم آہنگی، مشترکہ ذمہ داری اور مربوط حکمتِ عملی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ عوام کو درپیش انتظامی مسائل کا مؤثر اور دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے۔یہ تاریخی ملاقات ادارہ جاتی ربط و تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے جو قانون کی بالادستی، اچھی حکمرانی اور عوامی فلاح کے مشترکہ وژن کی عکاس ہے۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت، انصاف کی فراہمی اور صوبہ خیبر پختونخوا میں اداروں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔