November 17, 2026

راولپنڈی ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ایڈیشنل کمشنر اسلام آباد / ڈائریکٹر سول ڈیفنس پاکستان

IMG-20260204-WA0177

راولپنڈی ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ایڈیشنل کمشنر اسلام آباد / ڈائریکٹر سول ڈیفنس پاکستان محترمہ رابعہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ دفاع ہم سب کی اہم ضرورت ہے۔ گلوبل حالات کے تناظر میں ہمیں دفاع وطن کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے ۔ پاکستان ہماری پہچان ہے ۔ ہمیں اس پہچان کی حفاظت کرنا چاہیے۔ ملک کے اندرونی دفاع کا استحکام تنظیم شہری دفاع کے کندھوں پر ہے ۔ حکومت شہری دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے گورنمنٹ وقارالنساءپوسٹ گریجوایٹ کالج راولپنڈی میں محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام ایک شاندارتربیتی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ پروین، پرنسپل وقارالنساءپوسٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی،ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، مہر شاہد اقبال، چیف وارڈن سول ڈیفنس اسلام آباد، سنجیدہ خانم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس راولپنڈی،چودھری غلام مصطفیٰ، سول ڈیفنس آفیسر راولپنڈی نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر چودھری شہزاد لطیف، چیف وارڈن اٹک،عزیر بختاوری، ایڈیشنل چیف وارڈن راولپنڈی،عامر خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی جی آفس،اسیس بن شاہد گروپ وارڈن،محمدزمان شاہ انسٹرکٹر،توقیر حیدر چیف انسٹرکٹر،سعدیہ حلیمہ انسٹرکٹر،محمدعثمان، احتشام شاہ پریڈ کمانڈر،خلیل انور بم ڈسپوزل ،مہرین فیاض، مہر ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔ محترمہ رابعہ اورنگزیب نے مزید کہا کہ شہری دفاع کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ پروین نے کہا کہ طالبات قومی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں شہری دفاع کی تربیت سے ہر گھر میں پیغام پہنچتا ہے ۔ قلیل وقت میں طالبات کی کارگزاری ہمارے لیے حوصلہ افزاء ہے ۔ وقار النساءکالج میں اس تربیت کا اجراءطالبات کی غیر معمولی دلچسپی ہے ۔ مہر شاہد اقبال نے کہا کہ تنظیم شہری دفاع دوسری دفاعی لائن ہے ۔ ہمارے نوجوان جذبہء حب الوطنی سے سرشار ہیں۔ پاکستان کی بقاءو سلامتی کے لیے اُن کا کردار مسلمہ حقیقت ہے ۔ سول ڈیفنس آفیسر چودھری غلام مصطفی ا شہری دفاع کی تربیت کے حوالے سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ بچوں میں وطن سے محبت اُجاگر کریں۔ میڈم سنجیدہ خانم نے کہا کہ محکمہ شہری دفاعی تعلیمی اداروں میں تربیتی مشقوں کا اہتمام کر کے قومی خدمت انجام دے رہا ہے ۔ زندگی کے ہر شعبہ میں تربیت بہت ضروری ہے ۔ دنیا کے چاروں اطراف میں دفاعی تقاضے بڑھ چکے ہیں۔ معرکہ حق میں ہمارے نوجوانوں نے اپنے دشمن کو کڑا جواب دیا ہے ۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ شہری دفاع کی تربیت سے نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے ۔ جرات ، بہادری اور کے جذبات پروان چڑھتے ہیں۔ پاکستان کو مضبوط اور غیر متزلزل بنانے کے لیے ہر پاکستانی کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ تربیتی مظاہرہ میںنارمل لائف، جمپنگ شیٹ، ریسکیو بیگ، چیئر ناٹ، لیشنگ، آٹومیٹک اسکیپ ، فرسٹ ایڈ ، آگ بجھانے ، ریسکیو کرنے اور بم ڈسپوزل کے فقیدالمثال مناظر قابل تعریف تھے۔ طالبات نے بڑی جرات اور بہادری سے حاصل کردہ تربیت کا مظاہرہ کیا۔ محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے معزز مہمانوں کو سوینئر بھی دئیے گئے ۔