November 17, 2026

جہالت ایک ڈائن بن گئی، جس نے پورا گھر اجاڑ دیا

FB_IMG_1770132173082

جہالت ایک ڈائن بن گئی، جس نے پورا گھر اجاڑ دیا
یہ تصویر میں موجود بہن بھائی حافظ آباد کے ایک نواحی گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ چند روز قبل رشتہ کے تنازعہ پر ان کے والدین اور بڑی بہن کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ تصویر میں موجود نازش ایک ڈبل ایم اے پاس لڑکی ہے۔ ایک دور کے رشتہ دار خاندان کی طرف سے بار بار اس کے رشتہ کی بات کی جا رہی تھی، مگر نازش کے والدین نے انکار کر دیا۔ وجہ یہ تھی کہ ایک تو لڑکا تعلیم یافتہ نہیں تھا اور دوسرا یہ رشتہ خود نازش کو بھی منظور نہ تھا۔
واقعہ کے روز وہ نوجوان اپنی والدہ کے ساتھ دوبارہ گھر آ گیا۔ انہیں بیٹھک میں بٹھایا گیا، مگر انہوں نے ضد کی کہ آج ہی رشتہ طے کر کے جائیں گے۔ نازش اور وقار کے والدین نے پھر بھی انکار کر دیا۔
اسی بات پر نوجوان آپے سے باہر ہو گیا اور نازش کے والد سے جھگڑا شروع کر دیا۔ اس نے دھکا دے کر انہیں زمین پر گرایا اور پھر پستول سے فائر کر دیا جو سینے پر لگا۔
والد کو بچانے کے لیے نازش کی بڑی بہن اندر آئی تو ملزم نے اسے بھی گولی مار دی۔ وہ شادی شدہ اور بچوں کی ماں تھی، جو موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
نازش کی والدہ مدد کے لیے باہر گلی میں بھاگیں اور شور مچایا، مگر ملزم نے باہر آ کر انہیں بھی گولی مار دی، جس کے نتیجے میں وہ بھی جانبر نہ ہو سکیں۔
اس خونریز واقعے میں نازش اور وقار اس لیے بچ گئے کہ نازش اپنے کمرے میں تھی اور وقار اس وقت حافظ آباد گیا ہوا تھا۔
واردات کے بعد ملزم فرار ہونے لگا، مگر اہلِ گاؤں نے ہمت دکھائی اور اس کا پیچھا کیا۔ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی، اور گاؤں والوں کی مدد سے ملزم اور اس کی والدہ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
امید ہے کہ ان ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی، جن کی ضد اور جاہلیت نے ایک خوشحال گھر کو تباہ کر دیا۔ چند لمحوں میں بچوں سے والدین کا سایہ اٹھ گیا اور ایک ماں کی شفقت ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی۔