سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور چیئرمین زکوٰۃ و عشر کونسل پنجاب رانا منور غوث خان نے کہا ہے کہ عوام
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور چیئرمین زکوٰۃ و عشر کونسل پنجاب رانا منور غوث خان نے کہا ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ مقررہ مدت تک عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔ ہم نے حلقہ کے عوام سے جو وعدے کیے ہیں انہیں مرحلہ وار پورا کیا جا رہا ہے اس سے قبل سرگودھا کچہری پھاٹک سے شاہ نکڈر تک کارپٹ سڑک کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیاہے اور آج الحمدللہ چک نمبر 21 جنوبی 58 جنوبی 63 جنوبی 62 جنوبی 64 جنوبی 61 جنوبی 79 جنوبی 50 جنوبی 29 جنوبی 136 جنوبی 132 جنوبی اور 137 جنوبی کو ملانے والی سڑک کا افتتاح بھی کر دیا ہے اس سڑک کی تعمیر سےلوگوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وعدے نہیں عمل کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور الحمدللہ ہم نے جو وعدے کیے ہیں انہیں مکمل کرنے کے لیے ہماری سر توڑ کوششیں جاری ہیں اس وقت حلقہ کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور رانا منور غوث خان نے کہا حلقہ کے لوگوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور میں نے حلقہ کے عوام سے جو وعدے کیے ہیں انہیں ہر حال میں پورا کریں گے آج ان تمام چکوک کے لوگ اس بات کے گواہ ہیں کہ ہم نے ان لوگوں کو کارپٹ سڑک جو کہ تقریباً 21 کلومیٹر بنتی ہے اس کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جس کو آج پورا کر دیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں اور اس کے لیے ہم دونوں بھائی دن رات کوشاں ہیں انشاءاللہ ہم سے جو کچھ ہو سکا حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے پہلے بھی کام کیے ہیں اب بھی کام کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کام کرتے رہیں گے ہماری سیاست کا مرکز و محور صرف اور صرف عوامی خدمت ہے جو ہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔