ملایشیا- الور سٹار — اپنی ہی ماں کو ق تل کرنے کے شبے میں 28 سالہ نوجوان کو پولیس نے واقعے کے 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔
ملایشیا- الور سٹار — اپنی ہی ماں کو ق تل کرنے کے شبے میں 28 سالہ نوجوان کو پولیس نے واقعے کے 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔ ملزم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سیلانگور جانے والی ٹور بس میں سوار ہو رہا تھا۔
مقتولہ، 52 سالہ زہراللیل بصیر، جو ایک بینک میں آپریشنز ایگزیکٹو تھیں، کل اپنے گھر واقع تامان سلطان عبدالحلیم میں مردہ پائی گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان کے جسم پر چاق*و کے تین وار کے نشانات موجود تھے۔
یہ افسوسناک واقعہ اس وقت مزید دل دہلا دینے والا بن گیا جب معلوم ہوا کہ ملزم مقتولہ کا اپنا سگا بیٹا ہے۔ اس خبر نے نہ صرف اہلِ علاقہ بلکہ پورے ملک کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔
کوتا ستار کے ڈسٹرکٹ پولیس چیف سید بسری سید علی کے مطابق، ملزم کو رات 8:34 بجے شمال–جنوبی ایکسپریس وے پر بس کے اندر سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری میں کداح پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک سابقہ مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے، تاہم ابتدائی منشیات ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ملزم کو آج الور سٹار مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نور شیفہ محمد حمزہ نے تفتیش کے لیے 7 دن کا ریمانڈ منظور کر لیا، جو 9 فروری تک جاری رہے گا۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں، کیونکہ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
اس سانحے کو مزید المناک بنانے والی بات یہ ہے کہ م*قتولہ اگلے ہفتے دوسری شادی کی تیاری کر رہی تھیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ سہنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین –