November 17, 2026

فیصل آباد۔۔۔خالد۔۔ شہزاد۔ رمضان المبارک میں افطار دسترخوان کا لگائے جاھیں گے۔

IMG-20260203-WA0229

فیصل آباد۔۔۔خالد۔۔ شہزاد۔
رمضان المبارک میں افطار دسترخوان کا لگائے جاھیں گے۔
المصطفے فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کی ایک میٹنگ چیرمین ڈاکٹر خالد حسین کی زیرصدارت منعقد ھوئی جس میں رانا محمد نوید خاں۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔حافظ محمد شاہد سیالوی۔رانا محمد عمران۔طارق چشتی۔ڈاکٹر کاشف رحمان۔عبد المتین انصاری۔انجنئیر غلام شبیر جعفری ابرار ضیاء۔ڈاکٹر کاشف نوید شامل تھے۔میٹنگ میں رمضان المبارک میں خدمت خلق کے حوالے سے منصوبہ جات کو فائنل کیا گیا۔ڈاکٹر خالد حسین نے کہا کہ ھر سال کی طرح بیوہ غرباء اور مسافروں کی خدمت کی جائے گی۔افطار دسترخوان جھمرہ روڈ پر لگایا جائے گا انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے عطیات المصطفے فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ فلاحی سماجی منصوبہ جات کو جاری رکھا جاسکے۔دسترخوان۔سلائی سنٹر۔مدارس۔فری میڈیکل اور آئی کیمپس۔وغیرہ میں غریب لوگوں کی مدد مخیر حضرات کے تعاون سے جاری ھے۔