November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عااطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب

IMG-20260203-WA0230

خوشاب (راجہ نورالہی عااطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپس ٹو خوشاب کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی انہوں نے وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نےکہاکہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، حکومت پنجاب نے عوام کی صحت پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ایمرجنسی، میل ،فی میل وارڈز،گائنی وارڈ، ٹراما سنٹر اور فارمیسی کا بھی معائنہ کیا۔ کمشنرسرگودہاڈویژن ڈی ایچ کیوخوشاب کیمپس 2 کے ایمر جنسی ،گائنی وارڈز اور ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کے حوالے سے دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے دریافت کیا اور کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ فری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن نےکہاکہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف جو ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں کسی عبادت سے کم نہیں۔ کمشنر سرگودہاڈویژن نے جوہرآباد ڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپس 2 میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر سرگودہا نے ہسپتال کی صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر ہسپتال کی صفائی انچارج سپر وائزر اور صفائی ملازمین کی حاضری بھی چیک کی۔ کمشنرسرگودہا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپس 2 کے ڈاکٹر حافظ یونس کوڈی ایچ کیو ہسپتال کیمپس 2خوشاب میں صفائی کے مزید بہتر اقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے ۔