ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سکھر 3 فروری 2026 سکھر ( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی آ) میئر
ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سکھر
3 فروری 2026
سکھر ( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی آ) میئر سکھر و ترجمان حکومتِ سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر شہر میں نکاسیٔ آب، سیوریج، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، بارش کے پانی کے نکاس کے ہنگامی انتظامات اور شہری انفراسٹرکچر سے متعلق فیز وائز مکمل بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر کے دہائیوں پرانے مسائل کے مستقل حل کے لیے حکومتِ سندھ کی پالیسی کے مطابق جامع، سائنسی اور پائیدار حکمتِ عملی کے تحت عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے نتائج اب زمینی سطح پر واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکھر جیسے تاریخی اور گنجان آباد شہر میں نکاسیٔ آب اور ماحولیاتی تحفظ کے بغیر شہری ترقی ممکن نہیں، اسی لیے سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے منصوبوں کو فیز I سے فیز VI تک مربوط انداز میں نافذ کیا جا رہا ہے۔
ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور ڈرینیج سسٹم – فیز I
لاگت: 634.33 ملین روپے
میئر سکھر نے بتایا کہ فیز ون کے تحت سکھر شہر کے ڈرینیج سسٹم میں بنیادی اصلاحات کی گئیں، جن میں:
رائزنگ مین لائنز
مجموعی طور پر 30,585 رننگ فٹ نئی رائزنگ مین لائنز بچھائی گئیں
630 ملی میٹر (24 انچ) اور 450 ملی میٹر (18 انچ) قطر کی لائنوں کے ذریعے سیوریج کو مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز اور آکسیڈیشن پونڈز سے منسلک کیا گیا
رینجرز چوک، مکا، ڈوبا-II، سعیدآباد، عزیزآباد، شالیمار، جیل گارڈن اور گڈانی کے علاقوں کو مربوط کیا گیا
ماحولیاتی فائدہ
شہر کے تقریباً 35 فیصد گندے پانی کا دریائے سندھ میں براہِ راست اخراج ختم کیا گیا
13 ڈسپوزل / پمپنگ اسٹیشنز کا رخ آکسیڈیشن پونڈز کی جانب موڑا گیا
گریویٹی سیوریج لائنز – فیز I
فیز ون کے دوران مختلف علاقوں میں 22,175 رننگ فٹ گریویٹی سیوریج لائنز (12 انچ سے 48 انچ قطر تک) بچھائی گئیں، جس کے نتیجے میں:
9 پمپنگ اسٹیشنز مکمل طور پر ختم کر دیے گئے
سیوریج قدرتی بہاؤ کے ذریعے منتقل ہونے لگا
بجلی، ایندھن، افرادی قوت اور مرمت کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی
شور، کاربن اخراج اور ماحولیاتی خطرات میں کمی واقع ہوئی
آکسیڈیشن پونڈز – عزیزآباد و سعیدآباد
میئر سکھر نے بتایا کہ:
عزیزآباد قریشی گوٹھ میں 30 ایکڑ اراضی SITE سے حاصل کی گئی
فی ایکڑ لاگت 10 لاکھ روپے رہی
شہر کے تقریباً 35 فیصد ویسٹ واٹر (9 ملین گیلن یومیہ) کو WHO معیار کے مطابق بایولوجیکل ٹریٹمنٹ دیا جا رہا ہے
یہ پانی محفوظ انداز میں دریائے سندھ میں شامل کیا جا رہا ہے
فیز II – ڈرینیج سسٹم میں توسیع و بہتری
لاگت: 3,352.340 ملین روپے
فیز ٹو کے تحت:
17 ڈسپوزل اسٹیشنز کی بحالی و اپ گریڈیشن
33 نئی پمپنگ مشینری کی تنصیب
کئی ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل جبکہ بعض زیرِ تکمیل
بارش اور شہری سیلاب کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے میں نمایاں کمی
فیز III، IV، V اور VI – مستقبل کی جامع منصوبہ بندی
میئر سکھر نے بتایا کہ آئندہ فیزز میں:
نئے ڈسپوزل اسٹیشنز (STN ٹاور، سکھر ٹاؤن شپ وغیرہ)
65,000 رننگ فٹ سے زائد رائزنگ مین
1 لاکھ رننگ فٹ سے زائد گریویٹی سیوریج لائنز
RCC نالوں، BLISS سسٹم، اسٹورم واٹر ڈرینز
ڈیزل جنریٹرز، ٹرانسفارمرز، ہنگامی مشینری
بارش کے پانی کے لیے ریپڈ رسپانس ڈھانچہ
شامل ہیں تاکہ سکھر کو پاکستان کا پہلا ایسا شہر بنایا جا سکے جہاں گندے پانی کو مکمل طور پر ٹریٹ کر کے ہی دریائے سندھ میں شامل کیا جائے۔
فائر سیفٹی اقدامات
انہوں نے کہا کہ:
فائر بریگیڈ سسٹم کی اپ گریڈیشن
حساس تجارتی اور رہائشی علاقوں میں بہتر ایمرجنسی رسپانس
فائر سیفٹی کو بلدیاتی منصوبہ بندی کا مستقل حصہ
بنایا جا رہا ہے تاکہ شہری جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
بلدیاتی اداروں کے اختیارات
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ:
مضبوط اور بااختیار بلدیاتی ادارے شہری مسائل کے حل کے لیے ناگزیر ہیں
حکومتِ سندھ مالی، انتظامی اور تکنیکی اختیارات کی فراہمی پر کام کر رہی ہے
سکھر میونسپل کارپوریشن کو جدید شہری تقاضوں کے مطابق فعال بنایا جا رہا ہے
آخر میں میئر سکھر و ترجمان حکومتِ سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکھر کو صاف، محفوظ، منظم اور ماحولیاتی طور پر مستحکم شہر بنانا ان کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو اس کے ثمرات مسلسل ملتے رہیں گے۔