November 17, 2026

*سپیشل برانچ تھانہ ٹبہ سلطانپور سرکل میلسی کی بڑی کاروائی*

IMG-20260203-WA0227

*سپیشل برانچ تھانہ ٹبہ سلطانپور سرکل میلسی کی بڑی کاروائی*

*ٹبہ سلطانپور تحصیل میلسی ضلع وہاڑی میں مردہ اور لاغر بیمار گائے کا 12 من گوشت برآمد*

*3ملزم گرفتار گاڑی بھی پولیس قبضے میں*

میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیل کے مطابق سپیشل برانچ تھانہ ٹبہ سلطانپور سرکل میلسی کی ٹیم نے خطرناک وباء لمپی سکن سے متاثرہ اور لاغر بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے ایک گروہ کو مقامی پولیس ٹبہ سلطانپور،محکمہ فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک کے جوائنٹ ٹاسک آپریشن میں مل کر قابو کیا ہے جو چوک میتلا چکنمبر 170/WB میں ایک سنسان ڈیرے پر مردہ اور لاغر بیمار جانوروں کا گوشت تیار کر کے جو کافی عرصے سے پرائیویٹ کیری ڈبہ اور مختلف گاڑیوں میں چوک میتلا ٹبہ سلطانپور اور ملتان کے مختلف ہوٹلوں شادی ہالز اور مختلف شوارمے برگر تکہ کباب والی شاپس پر یہ مضر صحت گوشت کی سپلائی دے رہے تھے۔ آج رات سپلائی کرنے کے لیے روانہ ہوئے تو سیپشل برانچ نے ریڈ کر پنجاب پولیس، محکمہ لائیو اسٹاک اور فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے علی حسن ولد خادم حسین قوم تھہیم سکنہ قطب پور،
محمد اعظم ولد قاسم قوم تھہیم سکنہ قطب پور ،عثمان ولد خادم حسین قوم بلوچ سکنہ جہانیاں کو قابو کیا۔ جو ایک مردہ گائے اور ایک بیمار لاغر گائے کا گوشت تیار کرنے میں مصروف تھے ۔اس کے علاوہ سلاٹر ہاؤس میں بدبودار گلا سڑا گوشت برآمد ہوا جو کل شب برات کے موقع پر سیل کیا جانا تھا ۔