*میلسی: بلوچ گینگ کے 3 ممبران گرفتار، 15 مقدمات ٹریس، 10 لاکھ 45 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ و نقدی برآمد*
*میلسی: بلوچ گینگ کے 3 ممبران گرفتار، 15 مقدمات ٹریس، 10 لاکھ 45 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ و نقدی برآمد*
میلسی(محمدمختارسولگی) تھانہ میراں پور پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارواٸی کرتے ہوٸے بلوچ ڈکیت گینگ کے 3 ممبران گرفتار کرلٸے۔ 15 مقدمات میں مطلوب گرفتار ملزمان سے 10 لاکھ 45 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ و نقدی برآمد کرلی۔
گینگ کے گرفتار ممبران میں محمد صابر بلوچ، طالب بلوچ اور راشد عرف گوشی شامل ہیں ۔
ملزمان کے قبضہ سے 10 لاکھ 45 ہزار روپے مالیتی 5 عدد موٹر سائیکل، 5 عدد واٹر پمپس، 4 بکرے، نقدی و دیگر متفرق سامان برآمد کیا۔کاروائی میں ایس ڈی پی او سرکل میلسی سعید احمد سیال کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ میرانپور نور مزمل ورک اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔