November 17, 2026

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) چونڈکو کے دیہہ چوہڑ شر میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر قائم نہ کیے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں

Screenshot_2026-02-03_145647

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) چونڈکو کے دیہہ چوہڑ شر میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر قائم نہ کیے جانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل اسلام آباد، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیومن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اسلام آباد، ریجنل کوآرڈینیٹر او جی ڈی سی ایل سکھر، کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر خیرپور، اسسٹنٹ کمشنر نارا اور دیگر کو 16 فروری کو طلب کر لیا، خبر کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں چونڈکو کی یونین کونسل کھینهواری کے رہائشی علینواز آرادین اور دیگر کی جانب سے مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر نہ بنانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی گئی، جسٹس امجد علی بوھيو اور جسٹس محمد جعفر رضا پر مشتمل آئینی بئنچ کے روبرو درخواست گزاروں کے وکیل رخسار احمد جوڻیجو، بدرالدین میمن اور دیگر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نارا تعلقہ کے دیہہ چوہڑ شر میں یونیسف کے تعاون سے مدر اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر کے قیام کے لیے او جی ڈی سی ایل اور ہیومن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ (ایم او یو) طے پایا تھا، وکلاء کے مطابق معاہدے کے بعد علاقہ مکینوں نے بنیادی صحت کی سہولت کی فراہمی کے لیے دسمبر 2024 میں مفت چار ایکڑ اراضی متعلقہ حکام کے حوالے کی، تاہم ڈپٹی کمشنر خیرپور اور اسسٹنٹ کمشنر نارا این او سی جاری نہیں کر رہے، کیونکہ مبینہ طور پر سیاسی مداخلت کے باعث مذکورہ اسکیم کو دیہہ سہتا منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، درخواست گزاروں کے وکلاء نے بتایا کہ دیہہ سہتا میں پہلے ہی ایک سرکاری ڈسپنسری اور ایک صحت مرکز قائم ہے، جبکہ یونین کونسل کھینھواری کے دیہہ چوہڑ شر میں کوئی سرکاری صحت مرکز یا ڈسپنسری موجود نہیں، اس وجہ سے علاقہ مکینوں کو صحرائی علاقے کے کٹھن حالات میں طویل فاصلے طے کر کے دور دراز صحت مراکز سے علاج کروانے پر مجبور ہونا پڑتا ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل اسلام آباد، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیومن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اسلام آباد، ریجنل کوآرڈینیٹر او جی ڈی سی ایل سکھر، کمشنر سکھر ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خیرپور، اسسٹنٹ کمشنر نارا اور دیگر کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دی کر سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی گئی.