November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا ،یہ بات طے ہے جو لوگ اللہ کی رضا کے لیے بغیر کسی لالچ کے اس کی مخلوق کی

IMG-20260202-WA0397

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا ،یہ بات طے ہے جو لوگ اللہ کی رضا کے لیے بغیر کسی لالچ کے اس کی مخلوق کی بھلائی کے کاموں میں لگ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر اپنا کرم و فضل کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج افتخار ٹھاکر فن کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں کیونکہ انہوں نے انسانیت کی فلاح کا کام شروع کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کا نام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹریولز اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن سرگودھا کے ضلعی صدر محسن منیر گوندل، تحصیل سرگودھا کے صدر مدثر خالد وڑائچ ،جنرل سیکرٹری مفتی جنید اسلم، عثمان ادریس اور عبدالوہاب سمیت دیگر نے ملک کے نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں انہیں ایوارڈ دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے بہترین کام انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا ہے نفسا نفسی کے اس دور میں افتخار ٹھا کر جیسے لوگ انسانیت کی فلاح کا بیڑا اٹھا کر چلے ہیں ٹریول اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن اس بیڑے میں ان کے ساتھ شامل ہے اور انشاءاللہ انسانیت کی فلاح کے لیے ہم سے جو کچھ ہو سکا ہم کریں گے۔ اس موقع پر نامور اداکارافتخار ٹھاکر نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے انعام ہے کہ وہ جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں کی فلاح کے لیے مقرر کر دیتا ہے میں گنہگار انسان ہوں اور جس قدر میں اس رب کا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ توفیق دی کہ میں اس کی مخلوق کے کام آ سکوں مجھے ٹریولز اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن کے عہدے داران اور ممبران کا جذبہ خدمت انسانیت دیکھ کر خوشی ہوئی کہ انہوں نے حقیقی معنوں میں انسانیت کی فلاح کے لیے ہمارا ساتھ دینے کا عزم کیا اس پر ہم ان کے مشکور ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ہم سب مل کر اللہ کی رضا کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر کام کریں گے ۔اس موقع پر ٹریولز اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن کی جانب سے افتخار ٹھاکر کو دکھی انسانیت کی خدمت پر ایوارڈ بھی دیا گیا ۔ایوارڈ دینے والوں میں محسن منیر گوندل ،مدثر خالد وڑائچ، مفتی جنید اسلم، عبدالوہاب، عثمان ادریس اور دیگر شامل تھے۔ جنہوں نے افتخار ٹھاکر نے ان سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن ہر قدم پر ان کے ساتھ ہوگی۔