November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)عابد لاشاری صدر این ڈی ایف پاکستان کو افراد باہم معذوری کے انسانی

IMG-20260202-WA0396

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)عابد لاشاری صدر این ڈی ایف پاکستان کو افراد باہم معذوری کے انسانی حقوق کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا عابد لاشاری، صدر نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (این ڈی ایف) پاکستان، نوابشاہ، کو ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس، محکمہ انسانی حقوق، حکومتِ سندھ کی جانب سے سندھ میں معذور افراد کے انسانی حقوق کے لیے (اعزازی) فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عابد لاشاری نے کہا کہ معذور افراد کے حقوق دراصل انسانی حقوق ہی ہیں۔ انہوں نے سندھ بھر میں معذور افراد کے لیے جامع پالیسیوں، رسائی (Accessibility) اور مساوی مواقع کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے اور سرکاری اداروں، سول سوسائٹی تنظیموں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر معذور افراد کے حقوق کے تحفظ، فروغ اور نفاذ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کردار قومی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے فریم ورک، بالخصوص اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے حقوقِ معذور افراد (UNCRPD) کے مؤثر نفاذ کے لیے پرچار کو مضبوط بنائے گا، جس سے معذور افراد کے لیے وقار، شمولیت اور سماجی انصاف کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ عابد لاشاری نے حکومتِ سندھ اور ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور معذور افراد کی خدمت شفافیت، ذمہ داری اور مؤثر نتائج کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔