November 17, 2026

ٹھٹھہ (رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک ۔ روزانہ

IMG-20260202-WA0380

ٹھٹھہ (رپورٹ )
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک ۔ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی بڑی تعداد ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اپنے مسائل پیش کر رہی ہے، جنہیں موقع پر ہی سن کر متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سرمد علی بھاگت کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کو براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ مسائل بغیر کسی رکاوٹ کے حل کیے جا سکیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے مسائل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، اور ہر درخواست گزار کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ شہریوں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت براہ راست شنوائی پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئے گی۔