November 17, 2026

جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) رموز تنظیم برائے فنون و ادب ضلع خوشاب کے زیر اہتمام سالانہ مشاعرہ بعنوان رموز سالِ نو مشاعرہ و تقریبِ جنم دن

IMG-20260202-WA0382

جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) رموز تنظیم برائے فنون و ادب ضلع خوشاب کے زیر اہتمام سالانہ مشاعرہ بعنوان رموز سالِ نو مشاعرہ و تقریبِ جنم دن سرپرست رموز پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ کا انعقاد گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد میں کیا گیا.
تقریب کی صدارت معروف شاعر ،سرمایہ ء افتخار خوشاب فاروق لودھی نے کی. مہمانِ خصوصی کے طور پر پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ رونقِ محفل تھے. سرگودھا سے مقبول و ممتاز شاعر فیضان ہاشمی اور حارث بلال کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا.
قاری انصر آمین نے تلاوتِ کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا جب کہ نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت علی زر ساجد کے حصہ میں آئی.
صاحب نظامت عدیل عباس عادل سمیت باقی شعراء میں حاجی محمود شاہد ، محمد حسین ملک، ممتاز ساجد، گل جہان، مستحسن جامی ،رمیض نقوی، محمد عامر، عرفان حیدر، خرم شہزاد، ایس اے ساگر، وحید الزماں ، راقب حیات، انصر امین، علی شاداب، حمزہ جنجوعہ، عثمان مانی اور ارشاد سائیں نے اپنا اپنا کلام پیش کیا.
دیگر سامعین میں سرپرست رموز بلال خاور، صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج جوہرآباد پروفیسر ناصر حیات، سینئر ماہر تعلیم ملک ذوالفقار ، چودھری امتیاز انور وڑائچ، محمد احسان الحق، ملک عمر فراز اعوان، نوجوان ممتاز ماہر تعلیم بلال حسین اعوان، حماد رضا،مہران علی ملک، فیضان علی ملک، حافظ اکرام الحق اور دیگر نے شرکت کی.
تقریب کے دوسرے حصے میں جنم دن کی مناسبت سے سرپرست اعلیٰ پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور سامعین سے اپنے خیالات کا اظہار کیا. علاوہ ازیں عدیل عباس عادل، بلال خاور اور پروفیسر ناصر حیات نے بھی مختصر کلمات میں پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ کی شخصیت کے بارے گفتگو کی.